سنہ 1187 میں صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کا ایک بہت بڑا حصہ فتح کر لیا- 4 جولائی 1187 کو Hattin کی جنگ میں اس کو Lusignan کے علاوہ یروشلم کے بادشاہ اور تری پولی کے ریمنڈ سوئم کی مشترکہ افواج کا سامنا کرنا پڑا- صرف اس جنگ کی بات کریں تو صلیبیوں کی فوج کو صلاح الدین کی فوج کی بہادری سے زبردست نقصان پہنچا- یہ وقتتاریخ میں صلیبیوں کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا- رینالڈ نے حاجیوں کے قافلے پر نہ صرف حملہ کیا تھا بلکہ ان کی رحم کی اپیل کو بھی مسترد کردیا تھا
اور بہت سے حاجیوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار چکا تھا- اس کے علاوہ رینالڈ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا بھی مرتکب ہوا تھا- اس وقت صلاح الدین ایوبی نے قسم کھائی کہ وہخود رینالڈ کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتارے گا- صلاح الدین ایوبی نے رینالڈ کو گرفتار کر کے قیدی بنایا اور حاجیوں کے قافلے پر حملہ کرنے کے جرم میں خود اس کا سر قلم کیا اور تاریخ میں سچے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیا- ہے کوئی سچا مسلمان اور بہادر آج کے زمانے میں صلاح الدین جیسا؟