ایک دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لے گئے، جب گھر میں داخل ہوئے تودیکھا کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دیوار کے نیچے بیٹھے ہیں اور اپنی زبان کا کنارہ پکڑے ہوئے گویا کہ اس زبان کو ادب سکھا رہے ہوں! حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس عمل پر بہت تعجب ہوا اور پوچھنے لگے اے خلیفہ رسولﷺ! یہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا کر رہے ہیں؟ اپنی زبان کو کیوں سزا دے رہے ہیں؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے استغفار کرتے ہوئے فرمایا اسی زبان نے تو مجھے تباہی کی جگہوں پر پہنچایا ہے۔