نبی اکرمﷺ احد پہاڑ پر چڑھے، آپﷺ کے ساتھ اُحد پہاڑ پر چڑھے، آپﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم بھی تھے، اچانک پہاڑ ہلنے لگا اور بہت زور سے ہلنے لگا تو رسول کریمﷺ نے اپنا پاؤں مارا او رفرمایا اے احد! رک جا! اس وقت تیرے اوپر ایک نبیﷺ، ایک صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دو شہید موجود ہیں۔ صدیق تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں اور دو شہیدوں سے مراد حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ ہیں۔