ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مانعین زکوٰۃ کے ساتھ قتال کا فیصلہ

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضور نبی کریمﷺ کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح اطراف عالم میں پھیل گئی حتیٰ کہ مدینہ کے منافقین نے اس خبر کو بڑی دلچسپی سے سنا اور ان کے اصل روپ سامنے آگئے اور حقیقت سے پردہ اٹھنے لگا اور دہشت انگیز افواہیں اڑنے لگیں اور منافقین جمع ہونے لگے، ارتداد کی آگ بھڑک اٹھی ہر طرف سرکشوں اور باغیوں نے فتنہ و فساد برپا کر دیا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مہاجرین و انصار کو جمع کیا اور ان سے مشورہ لیا اور فرمایا۔

’’عرب کے لوگوں نے (زکوٰۃ میں) اپنے اونٹ اور بکریاں دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہتے ہیں کہ وہ آدمی (حضورﷺ) جس کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی تھی وہ وفات پا گیا ہے اب تم مجھے مشورہ دو، میں بھی تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میری رائے یہ ہے کہ ان سے نماز قبول کی جائے اور زکوٰۃ ان کے لئے چھوڑ دی جائے کیونکہ وہ زمانہ جاہلیت کے قریب ہیں (یعنی نومسلم ہیں)۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں کی طرف دیکھا تو محسوس ہوا کہ یہ لوگ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بات پر مطمئن ہیں تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی جگہ سے اٹھے اور منبر پر چڑھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد بآواز بلند اپنے جذبہ ایمانی کا اظہار کرتے ہوئے اورنحیف الجسم ہونے کے باوجود حملہ آور شیر کی طرح گرج دار آواز میں فرمایا خدا کی قسم! میں اس وقت تک ایک حکم الٰہی پر قتال کرتا رہوں گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ پورا فرمائیں اور ہم ھمیں سے قتال کرنے والا قتال کرتے ہوئے شہید ہو جائے اور جنت کا مستحق ہو جائے اور ہم میں سے زندہ بچنے والا خلیفہ ہو کر زمین کا مالک بنے۔ خدا کی قسم! اگر یہ لوگ ایک رسی بھی جو وہ رسول اللہﷺ کو دیا کرتے تھے، نہ دیں گے تو میں اس پر ان سے ضرور قتال کروں گا، اگرچہ ان کے ساتھ شجر وحجر اور سارے جن و انس مل کر لڑیں! (یہ سن کر) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اللہ اکبر، اللہ اکبر پھر فرمایا! خدا کی قسم! میں جان گیا کہ یہ بات حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…