پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حوض کوثر پر بھی میرے رفیق ہو گے؟

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

جب حضورِ اقدسؐ نے سورۃِ برأت کے نازل شدہ احکامات کا داعی و مبلغ بنا کر حضرت علیؓ کو بھیجنا چاہا تو حضرت علیؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ! میں نہ خطیب ہوں اور نہ فصیح اللسان ہوں۔ آنحضرتؐ نے فرمایا کہ یاتو تم ان احکامات کو لے کر جاؤ یا پھر میں خود جاتا ہوں!

حضرت علیؓ نے کہا کہ اگر میرا جانا ہی ضروری ہے تو میں جاتا ہوں۔ آنحضرتؐ نے اپنے دست مبارک ان کے منہ پر رکھتے ہوئے فرمایا: ’’جاؤ! اللہ تعالیٰ تجھے راست باز بنائے اور تجھے ثبات و استقلال عطا فرمائے۔‘‘ چنانچہ حضرت علیؓ روانہ ہو گئے، حضرت ابوبکرؓ کے پاس پہنچے جو امیر الحج تھے، آپؓ نے ان سے امارت لی۔ حضرت ابوبکرؓ خطبہ ارشاد فرماتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے پھر حضرت علیؓ کھڑے ہو کر سورۃ برأت کے نازل شدہ احکامات لوگوں کے سامنے سناتے رہے۔جب حضرت ابوبکرؓ واپس آئے تو حضورؐ سے عرض کرنے لگے: یا رسول اللہؐ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان ہوں۔ کیا میرے متعلق کوئی بات نازل ہوئی ہے؟ حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ نہیں، بات اصل میں یہ ہے کہ میرے سوا کوئی شخص احکامات نہ پہنچائے یا میری طرف سے کوئی آدمی مقرر ہو جو آگے پہنچا دے۔ اے ابوبکرؓ! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم غار میں بھی میرے ساتھی تھے اور حوض کوثر پر بھی میرے رفیق ہو گے؟ (یہ تسلی سن کر) ابو بکرؓ خوش ہو گئے اور کہنے لگے: کیوں نہیں، یا رسول اللہؐ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…