ایک دن حضرت علیؓ، حضرت فاطمہؓ کے ہاں تشریف لے گئے، پھر جب گھر سے نکلے تو غصہ کی حالت میں تھے، اسی حالت میں مسجد میں جا کر لیٹ گئے، کچھ دیر گزری کہ سرورِ کائناتؐ، حضرت فاطمہؓ کے پاس تشریف لائے تو حضرت علیؓ کو موجود نہ پا کر پوچھا: اے فاطمہؓ! تمہارے ابن عم کہاں ہیں؟
حضرت فاطمہؓ نے کہا کہ وہ مسجد میں لیتے ہوئے ہیں۔ چنانچہ نبی کریمؐ مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ حضرت علیؓ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی چادر ان کے بدن سے سرک گئی ہے اور کم پر مٹی لگ گئی ہے، آپؓ ان کی کمر سے مٹی صاف کرنے لگے اور ساتھ ساتھ یہ فرمانے لگے: قم أبا تراب! یعنی اے مٹی والے، اٹھو۔