انتہائی مکر و خباثت سے ایک یہودی آدمی حضرت علیؓ کے پاس آیا اور طنزاً کہنے لگا: تم کیسے ہو، ابھی اپنے نبیؐکو دفنا کرفارغ نہ ہوئے آپس میں اختلاف کرنے لگے۔ حضرت علیؓ اس یہودی کے مقصد کو بھانپ گئے تھے، آپؓ نے فرمایا کہ ہمارا اختلاف تو صرف
خلافت کے بارے میں ہواتھا جب کہ تمہارا حال یہ ہے کہ ابھی تمہارے پیر دربار عبور کرکے خشک نہ ہوئے تھے کہ تم اپنے نبی سے کہنے لگ گئے: ’’اِجْعَلْ لَّنَا اِلٰھًا کَمَا لَھُمْ اٰلِھَۃ’‘ ‘‘(الاعراف:138) ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دیجئے جیسا کہ ان کے لیے معبود ہیں۔