ایک شخص جہاد سے واپس آیا، اس کی رسول کریمﷺ کے ساتھ عورتوں کی جانب سے کوئی قرابت داری تھی، اس وقت نبی کریمﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں تھے، چنانچہ وہ شخص جب آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور اکرمﷺ نے اس کا استقبال کیا اور فرمایا، خوش آمدید، خوش آمدید، صحیح سلامت واپس بھی آ گئے اور غنیمت بھی حاصل کر لی، ہاں بتاؤ کس کام سے آئے ہو؟
اس آدمی نے دریافت کیا کہ آپﷺ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون شخص ہے؟ حضورﷺ نے فرمایا یہ جو میرے پیچھے بیٹھی ہے یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔ اس شخص نے سر ہلاتے ہوئے کہا ، میری مراد عورتوں سے نہیں ہے بلکہ میں مردوں میں سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ آنحضورﷺ نے فرمایا اس کے والد یعنی ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔