ایک بوسیدہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے حضرت علیؓ بیٹھے تھے کہ دو آدمی آپؓ کے پاس جھگڑتے ہوئے آئے۔ ایک نے کہا کہ اے امام! یہ دیوار کہیں آپؓ پر گر نہ جائے۔ حضرت علیؓ نے کامل ایمان اور بھروسہ کے ساتھ کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت ہی کافی ہے۔ جب حضرت علیؓ ان کا فیصلہ فرما چکے اور اس جگہ سے ابھی ہٹے ہی تھے کہ وہ دیوار گر گئی۔