امیر المومنین حضرت علیؓ کی خدمت میں ایک عربی عورت اور اس کی باندی حاضر ہوئی تو آپؓ نے ہر ایک کو برابر طور پر غلہ کی ایک مقدار اور چالیس درہم دئیے۔ باندی تو اپنا حصہ لے کرخوشی خوشی واپس لوٹ گئی، لیکن وہ عربی عورت واپس نہ لوٹی، اس نے تعجب کرتے ہوئے کہا: اے امیر المومنین! آپؓ
نے مجھے اتنا ہی دیا جتنا اس باندی کو دیا: جب کہ میں عربی عورت ہوں اور وہ ایک باندی ہے؟ حضرت علیؓ نے اس کو جواب دیا کہ میں نے اللہ کی کتاب میں غور کیا تو مجھے اس میں اولادِ اسماعیل کی اولادِ اسحاق پر کوئی فضیلت نظر نہیں آئی۔ (اس لیے میں نے کسی کو ترجیح نہیں دی اور برابری کا سلوک کیا)۔