جعدۃ بن ہبیرہ بڑی تواضع اور وقار کے ساتھ امیر المومنین حضرت علیؓ کی مجلس میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! اگر آپؓ کے پاس دو ایسے آدمی آئیں کہ ان میں سے ایک تو ایسا ہو کہ آپؓ کی ذات اس کو اپنی جان، مال اور اہل و عیال سے بڑھ کر محبوب ہو اور دوسرا ایسا ہو کہ اسے آپ سے
اتنی نفرت ہو کہ اگر ذبح کرنے کی قدرت پائے تو آپؓ کو ذبح کر دے تو کیا آپؓ اس آدمی کے خلاف فیصلہ کریں گے جو آپ سے محبت رکھتا ہے اور جو نفرت رکھتا ہے اس کے حق میں فیصلہ سنائیں گے؟ امیر المومنین حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اگر ایسا واقعہ ہوا تو میں کروں گا لیکن فیصلہ تو صرف اللہ کے لیے ہے۔