پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

ابوبکرؓ چار امور میں مجھ پر سبقت لے گئے

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

ایک آدمی امیر المومنین حضرت علیؓ کے پاس آیا، اس نے اپنی ظاہری ہیئت و شکل پرہیز گاروں والی بنا رکھی تھی جیسے خدا و رسولؐ کا بڑا محب ہے۔ امیر المومنینؓ سے عرض کرنے لگا: خباثت اور شرارت اس کی آنکھوں سے نظر آ رہی تھی اے امیر المومنین! اس کی کیا وجہ ہے کہ مہاجرین و انصار، ابوبکرؓ کو فوقیت دیتے ہیں جب کہ آپؓ مقام و مرتبہ کے اعتبار سے ان سے افضل ہیں، اور آپؓ لانے میں بھی ان سے مقدم ہیں، آپؓ کو تو اتنی سبقتیں حاصل ہیں؟ حضرت علیؓ بھانپ گئے کہ اس شخص کا اس خبیث گفتگو سے کیا مقصد ہے:چنانچہ آپؓ نے اس سے فرمایا کہ

تم مجھے قرشی لگتے ہو، شاید قبیلہ عائذہ کے! اس آدمی نے سر ہلاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ تیرا ناس ہو! اگر ایک مومن خدا تعالیٰ کی پناہ لینے والا نہ ہوتا تو میں تجھے ضرور قتل کر دیتا۔ (یاد رکھو) ابوبکرؓ چار امور میں مجھ پر سبقت لے گئے، ایک تو وہ امامت میں مجھ پر سبقت لے گئے، دوسرے ہجرت، تیسرے غارِ ثور اور چوتھے سلام کو رواج دینے میں مجھ سے آگے بڑھ گئے، تیرا ناس ہو! اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں سب لوگوں کی مذمت بیان فرمائی لیکن ابوبکرؓ کی مدح فرمائی ہے۔ ارشاد باری ہے: ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہ۔‘‘ (التوبۃ:40)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…