اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اہل روم مغلوب ہو گئے

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ چھڑ گئی، گرد غبار اٹھا، دہکتے سورج کی روشنی میں تلواریں چمکیں اور لاشیں گرنے لگیں، مکہ میںیہ آواز اٹھی کہ اہل فارس، رومیوں پر غالب آ گئے اور وہ جنگ جیت گئے۔ مشرکین کو اس پر خوشی ہوئی، کیونکہ مشرکین اور اہل فارس دونوں اہل کتاب میں سے نہیں تھے، مسلمان یہ چاہتے تھے کہ رومی ان پر غالب آ جائیں، اس لئے کہ مسلمان اور رومی، اہل کتاب میں سے تھے، جب یہ آیت مبارک نازل ہوئی۔

ترجمہ ’’روم والے مغلوب ہو گئے قریب کی زمین میں، اور وہ مغلوب ہونے کے بعد چند ہی سالوں میں پھر غالب ہوں گے‘‘ (سورہ الروم آیت 41)تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ کی گلیوں میں مذکورہ آیات بار بار دہرانے لگے۔ مشرکین نے (یہ دیکھ کر) کہا اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمہارا صاحب کہتا ہے کہ اہل روم چند سالوں کے اندر اہل فارس پر غالب آنے والے ہیں، کیا یہ سوچ ہے؟ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا آپﷺ نے سچ فرمایا ہے۔ وہ کہنے لگے کیا تم اس پر ہمارے ساتھ قماربازی کرتے ہو(یہ قمار بازی کی حرمت سے پہلے کا واقعہ ہے) چنانچہ سات سال تک چار جوان اونٹینوں پر معاہدہ ہو گیا، جب سات سال گزر گئے اور کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تو مشرکین بہت خوش ہوئے لیکن مسلمانوں پر یہ بات شاق گزرنے لگی، جب یہ بات آنحضرتﷺ سے ذکر کی گئی تو آپﷺ نے پوچھا تمہارے نزدیک ’’بضع سنین‘‘ (چند سالوں میں) سے کیا مراد ہے؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا دس سال سے کم مدت۔ آپﷺ نے فرمایا۔ جاؤ! ان سے مزید دو سال کی مدت طے کر لو، چنانچہ حضرت ابوبکرؓ گئے اور ان سے مزید دو سال کی مدت کا معاہدہ طے کیا ابھی دو سال پورے نہ گزرے تھے کہ دونوں کی باہم جنگ ہوئی اور رومیوں کو غلبہ حاصل ہوا، اس طرح مسلمانوں کو وہ خوشخبری مل گئی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…