ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

کھجور کا درخت اور شاہِ روم

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

پرسکون اور اطمینان بخش انداز میںقاص نے عرض کیا ’’امیرالمومنین! یہ شاہ روم کی طرف سے مراسلہ ہے‘‘۔ امیرالمومنین نے وہ خط کھولا اور اس کو پڑھنا شروع کیا۔ ’’امابعد۔۔۔۔۔۔میرے قاصدوں نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ آپ کی طرف کوئی درخت ہے جو (زمین سے) ہاتھی کے کانوں کی مانند نکلتا ہے۔

پھر اس کی روئیدگی سفید موتی کی مانند ظاہر ہوتی ہے، پھر وہ سبز ہوتا ہے تو سبز رنگ کے زمرد کی مانند ہو جاتا ہے، پھر سرخ ہو کر یاقوت کی مانند ہو جاتا ہے، پھر کھانے کے قابل ہوتا ہے تو خوش ذائقہ فالودہ کی مانند ہو جاتا ہے جو پھر کھایا جاتا ہے۔ پھر جب خشک ہو کر توڑنے کے قابل ہوتا ہے تو مقیم کے لئے ذریعہ حفاظت اور مسافر کے لئے زادِ راہ بن جاتا ہے اگر میرے قاصد اپنی بات میں سچے ہیں اور انہوںنے مجھے سچی خبر دی ہے تو وہ بلاشبہ جنت کا ہی درخت ہو گا۔ اس مراسلہ کو پڑھنے کے بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جوابی خط لکھا۔ جس کے الفاظ یہ ہیں ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔۔اللہ کے بندے عمر امیرالمومنین (رضی اللہ عنہ) کی طرف سے شاہ روم، قیصر کے نام۔ امابعد! آپ کے قاصدوں نے آپ کو سچی خبر دی ہے اور وہ درخت وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے مریم علیہا السلام کے لئے ان کی زچگی کے وقت پیدا فرمایا تھا۔ پس تم خدا کا خوف کرو اور اللہ تعالیٰ کے سوا عیسیٰ علیہ السلام کو اپنا معبود نہ بنائو‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…