ایک دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا تو شہید ملا پانی پیش کیا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’یہ پاکیزہ ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اللہ جل شانہ نے لوگوںکی خواہشات نفسانی پر برائی کی ہے‘‘ ارشاد ربانی ہے ترجمہ ’’تم اپنی لذت کی چیزیں اپنی دنیوی زندگی میں حاصل کر چکے اور ان کو خوب برت چکے‘‘۔ اس لئے مجھے خوف ہے کہ کہیں ہمیںہماری نیکیوں کا صلہ دنیا میں ہی نہ دے دیا گیا ہو، پس آپ رضی اللہ عنہ نے اسے نہیںپیا۔