ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنی ممی سے کہا کی “ممی مجھے میرے 18ویں سال کی سالگرہ پر کیا گفٹ دوگی؟ تو اس لڑکے کی ممی نے اس سے کہا جب تیرا 18واں سال آئے گا تو الماری کے اوپر دیکھ لینا اس میں تیرا گفٹ ہو گا اب بتا دوں گی تو گفٹ کا مزہ نہیں آئے گا۔ کچھ دن بعد وہ لڑکا بیمار ہو گیا اس کے ممی پاپا اسے ہسپتال لے کر گئے۔ ڈاکٹر نے لڑکے کے والدین سے کہا کہ اس کے دل میں سوراخ ہے یہ اب 2 ماہ سے زیادہ نہیں جی پائے گا۔2 سال بعد لڑکا ٹھیک ہوکر گھر گیا۔ تو اسے پتہ چلا کہ اس کی ماں نہیں رہی۔ اسے یہ پتہ
چلتے ہی اس نے الماری کھولی اور اس نے دیکھا کی الماری میں ایک گفٹ پڑا تھا۔ اس نے جلدی سے وہ گفٹ کھول اس گفٹ میں ایک چٹھی تھی کہ میرے جگر کے ٹکڑے اگر تو یہ چٹھی پڑھ رہا ہے تو بالکل ٹھیک ہو گا تجھے یاد ہے جب تو بیمار ہوا تھا تب ہم تجھے ہسپتال لے کر گئے تھے ڈاکٹر نے کہا کہ تیرے دل میں سوراخ ہے تو اس دن میں بہت روئی اور فیصلہ کیا کہ میں اپنا دل تجھے دوں گی یاد ہے ایک دن تو نے کہا تھا کہ ممی مجھے 18ویں سالگرہ پر کیا گفٹ دوگی تو بیٹا میں تجھے اپنا دل دے رہی ہوں اس کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا۔