مائیکل ہارٹ ایک عیسائی مصنف تھا۔ اس نے ایک کتاب لکھی جو بہت مشهور ہوئی کتاب کا نام تھا۔ تاریخ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی درجه بندی!! اس نے اپنی کتاب میں تاریخ کی تمام نامور اور متاثر کن شخصیات کی درجه بندی کی ہے اس درجه بندی میں اس نے سب سے پہلے رسول الله صلی الله علیه وسلم کا نام مبارک لکھا ہے اس کی کتاب کا ابتدائی جمله بہت عجیب ہے وه لکھتا ہے!!
میرے بعض قارئین حیران ہونگے که میں نے محمد صلی الله علیه وسلم کو تاریخ کی سب سے زیاده اثر انداز ہونے والی شخصیات پر کیوں فوقیت دی؟ اس کے لیے وه بڑی پیاری دلیل پیش کرتا ہے اور لکھتا ہے!! دنیا میں جتنے نامور لوگ آۓ اگر ان کی زندگیوں کے حالات کا آپ عمیق مطالعه کریں تو وه اپنے لڑکپن اور جوانی کے دور میں اپنے وقت کے بہترین تعلیمی اداروں میں کسی استاد کے پاس تعلیم حاصل کرتے نظر آتے ہیں یه وه لوگ تھے جن کی اکثریت اپنے وقت کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتی نظر آتی ہے مگر جب اس نقطه نظر سے ہم رسول الله صلی الله علیه وسلم کی ہمه جہت شخصیت کا مطالعه کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں که وه ایک ایسی مقتدر شخصیت تهے جو پوری زندگی بحیثیت شاگرد کسی استاد کے سامنے نهیں بیٹھے پهر بھی انهوں نے انسانیت کو علم کے ایسے زیور سے آراسته کیا جو ایک قطعی ان پڑھ اور دنیاوی علم سے نا بلد انسان کے لیے ممکن نظر نهیں آتا۔ اس حقیقت نے مجھے مجبور کیا که اس درجه بندی میں محمد صلی الله علیه وسلم کو سب سے پہلا درجه دوں ۔