اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمہارے اوپر بڑا خطرناک کالا عمل کیاگیاہے

datetime 9  مئی‬‮  2017 |

آج معاشرہ میں نام نہاد عالموں نے طرح لوگوں کی مال و آبرو حتیٰ کہ دین وایمان کو بھی داؤ پر لگارکھاہے۔ اس کی ایک جھلک اس واقعہ میں دیکھی جا سکتی ہے اس واقعہ کوپڑھئے اور خودکو ایسے عاملوں سے بچائیے اور اپناتعلق اللہ سے جوڑ کر خود کو شریعت کاپابند بنائیے کہ سب مشکلات کا واحد حل یہی ہے۔حضرت مولانا حکیم محمد اخترؒ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب میرے پاس آئے کہ میرا کاروبار ٹھپ ہے۔

میں نے پوچھا کہ اس سے پہلے کہیں گئے تھے۔ان صاحب نے کہا کہ ہاں ناظم آباد میں ایک عامل کے پاس گیاتھا اس نے پوچھا کہ کیا شکایت ہے۔ میں نے کہا کہ میراکاروبار ٹھپ ہے۔ اس نے کہا کہ تمہارا نام کیاہے۔ پھرمیری اماں کا نام پوچھا۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ تین دن کے بعد آنا۔ میرا جو موکل ہے وہ جادو یا کالا عمل جو ہو گا تلاش کر لائے گا لیکن اس کی فیس پانچ سو روپے ہے انہوں نے پانچ سو روپے دے دئیے اور تین دن کے بعد گئے کہا کہ جب میں وہاں گیاتو اس نے مٹی میں لگا ہوا ایک کاغذ اورکتھا چونا لگا ہوا ایک کپڑا مجھے دیا جس میں گیارہ سوئیاں چبھی ہوئی تھیں اور اس کے اندر ایک کاغذ تھا جس میں تین مرتبہ لکھاتھا کاروبارٹھپ ، کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ اور میرا نام بھی لکھا ہواتھا اور صاحب میری اماں کا نام بھی لکھا ہواتھا۔ میں نے کہا کہ پانچ سو روپے جو اس نے آپ سے لیے تو معلوم بھی ہے کہ اس کے بعد اس کو کیاکرناپڑا۔ کاروبار ٹھپ تو اس نے آپ سے پوچھ ہی لیاتھا فرق صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک دفعہ کہاتھا۔ اس نے تین جگہ لکھ لیا، کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ، کاروبارٹھپ اور آپ سے آپ کا اور آپ کی والدہ کانام بھی پوچھ لیا تھا۔ اس میں بھی اس کے موکل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اب آپ سے جو پانچ سو روپیہ لیا ہے۔ یہ صرف گیارہ سوئیوں کا دام ہے۔

ایسا نفع بخش بزنس کہاں ملے گا آپ بے کار عاملوں کے پاس جا رہے ہیں آپ بھی یہی کام شروع کر دیں جو آئے اس سے پوچھئے کیا شکایت ہے کیا کاروبار ٹھپ ہے وہ کہے گا ہاں۔ پھر آپ اس سے اس کا نام پوچھئے اور اس کی والدہ کا نام پوچھئے بس کاغذ پر تین دفعہ لکھ دیا کاروبار ٹھپ اور گملہ میں مٹی ڈال کر اس کاغذ اور ذرا سے کپڑے پر مٹی لگا کر گیارہ سوئیاں چبھو دو۔ بس ایک دفعہ دس ہزار سوئیاں خرید لو۔ دس ہزار سوئیوں سے دس لاکھ کما لو گیارہ سوئیوں پر پانچ سو روپے کا جو نفع ہے اس کا ذرا آپ تصور کیجئے۔

تب وہ ہنسے اور کہا کہ افوہ! بے وقوف بن گئے۔ توبہ توبہ! آج سے میں کسی عامل کے پاس نہیں جاؤں گا۔ واقعی ان میں اکثر ٹھگ ہیں اتنا ڈرا دیتے ہیں کہ بے چارہ کی آدھی جان وہیں سوکھ جاتی ہے کہ اوہو! تمہارے اوپر بڑا خطرناک کالا عمل کیاگیاہے اس طرح ڈرا کر پیسے لے لیتے ہیں۔حضورؐ کے صدقے ہمارے پاس سب وظیفے موجود ہیں ان کو پڑھتے رہیں پھرکسی عامل کی ضرورت نہیں البتہ کامل کی ضرورت ہے اس لیے عامل کو نہ تلاش کرو، کامل کو تلاش کرو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…