اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

گندم کے انتہائی تشویش ناک بحران کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں گندم کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال گندم کی کاشت میں پچاس فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ امدادی قیمت مقرر نہ کرنے سے پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ آئندہ برس گندم درآمد کے لیے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوشش ہے اکتوبر کے اوائل میں گندم پالیسی سامنے لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی سپورٹ پرائس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی جاری ہے تاکہ انہیں فوڈ آئٹمز پر قائل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومتی کنٹرول کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کسانوں کی مایوسی سے پیداوار پر براہِ راست اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور عام صارفین دونوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چینی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا تنویر نے بتایا کہ 15 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ رواں برس گنے کی بمپر کراپ ہوئی تھی، لیکن ممکنہ سیلاب کے اثرات اور مافیا کی سرگرمیوں نے چینی کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…