اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے سے مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں، گندم کی امدادی قیمت نہ دینے سے پیداوار پر فرق پڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نئی گندم پالیسی لا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ کسانوں اور عوام کا تحفظ کیا جائے۔