جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

دسترخوان جھاڑنے کا فن

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرتبہ میں ایک اللہ کے ولی کی خدمت میں حاظر ہوا.. بڑے عجیب و غریب بزرگ تھے.. ان کی باتیں سن کر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے زمانے کی یاد تازہ ھوجاتی.. انہوں نے فرمایا.. ” کھانے کا وقت ھے آؤ کھانا کھالو.. ”
میں ان کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھ گیا.. جب کھانے سے فارغ ھوئے تو میں نے دسترخوان کو لپیٹنا شروع کیا تاکہ میں جاکر دسترخوان جھاڑوں تو حضرت نے میرا ھاتھ پکڑ لیا اور فرمایا.. ” کیا کر رھے ھو..؟ ”
میں نے کہا.. ” حضرت دسترخوان جھاڑنے جارھا ھوں.. ”
حضرت نے پوچھا.. ” دسترخوان جھاڑنا آتا ھے..؟ ”
میں نے کہا.. ” حضرت ! دسترخوان جھاڑنا کون سا فن یا علم ھے جس کے لئے باقاعدہ تعلیم کی ضرورت ھو.. باہر جا کر جھاڑ دوں گا.. ”
حضرت نے فرمایا.. ” اسی لئے تو میں نے تم سے پوچھا تھا کہ دسترخوان جھاڑنا آتا ھے یا نہیں..؟ معلوم ہوا کہ تمھیں دسترخوان جھاڑنا نہیں آتا..! ”
میں نے کہا.. ” پھر آپ سکھا دیں.. ”
فرمایا.. ” ہاں..! دسترخوان جھاڑنا بھی ایک فن ھے.. ”
پھر آپ نے اس دسترخوان کو دوبارہ کھولا اور اس پر جو بوٹیاں یا بوٹیوں کے ذرات تھے ‘ ان کو ایک طرف کیا.. اور ہڈیوں کو جن پر کچھ گوشت وغیرہ لگا ھوا تھا اُن کو ایک طرف کیا.. اور روٹی کے جو چھوٹے چھوٹے ذرّات تھے اُنکو ایک طرف جمع کیا.. پھر مجھ سے فرمایا..
” دیکھو ! یہ چار چیزیں ھیں.. اور میرے یہاں ان چاروں کی علیحدہ علیحدہ جگہ مقرر ھے.. یہ جو بوٹیاں ھیں، ان کی فلاں جگہ ھے.. بلی کو معلوم ھے کھانے کے بعد اس جگہ بوٹیاں رکھی جاتی ھیں وہ آکر ان کو کھالیتی ھے..
اور ان ہڈیوں کےلئے فلاں جگہ مقرر ھے.. محلے کے کتوں کو وہ جگہ معلوم ھے وہ آکر ان کو کھالیتے ھیں..
اور جو روٹیوں کے ٹکڑے ھیں.. اُن کو میں اس دیوار پر رکھتا ھوں.. یہاں پرندے، چیل کوّے آتے ھیں اور وہ اِن کو اٹھا کر کھا لیتے ھیں..
اور یہ جو روٹی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ھیں.. تو میرے گھر میں چیونٹیوں کا بَل ھے اِن کو اُس بل میں رکھ دیتا ھوں.. وہ چیونٹیاں اس کو کھا لیتی ھیں.. ”
پھر فرمایا.. ” یہ سب اللہ جل شانہ کا رزق ھے.. اس کا کوئی حصہ ضائع نہیں جانا چاھئے.. ”
اس دن مجھے معلوم ھوا کہ دسترخوان جھاڑنا بھی ایک فن ھے.. اور اُس کو بھی سیکھنے اور سکھانے کی ضرورت ھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…