اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دانشمند بادشاہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شہر پر جس کا نام ویرانی تھا۔ ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا ۔جو بہت بہادر اور دانشمند تھا اس کی بہادری کی وجہ سے لوگ اس سے ڈرتے تھے اور اس کی دانشمندی کی وجہ سے اسے پیار

کرتے تھے ۔اس شہر کے وسط میں ایک کنواں تھا جس کا پانی بہت ٹھنڈا اور موتی کی طرح شفاف تھا۔ شہر کے تمام لوگ بلکہ خود بادشاہ اور اس کے درباری اسی کنوئیں میں سے پانی پیتے تھے ۔کیونکہ ان کے شہر میں کوئی اور کنواں نہ تھا

۔ایک رات جب تمام لوگ محو خواب تھے ایک ساحرہ شہر میں داخل ہوئی اور ایک عجیب دوائی کے سات قطرے کنوئیں میں ڈال دیئے اور کہا ۔ “اس کے بعد جو شخص یہ پانی پیئے گا وہ دیوانہ ہو جائے گا۔”دوسرے دن بادشاہ اور اس کے وزیروں کے سوا شہر کے تمام لوگوں نے کنوئیں کا پانی پیا اور ساحرہ کی پیشن گوئی

کے مطابق دیوانے ہو گئے ۔اس دن شہر کے تنگ گلی کوچوں اور بازاروں میں لوگ ایک دوسرے کے کان میں یہی کہتے رہے کہ ہمارے بادشاہ اور وزیر اعظم کی عقل ماری گئی ہے اور ہم اس اپاہج بادشاہ کی حکومت برداشت نہیں کر سکتے اور اسے تخت سے علیحدہ کر دیں گے ۔

جب شام ہوئی تو بادشاہ نے سونے کے ایک برتن میں اس کنوئیں کا پانی منگوایا جب پانی آیا تو اس نے خود پیا اور اپنے وزیر اعظم کو بھی پلایا پھر کیا تھا۔ شہر ویرانی میں خوشی کے شادیانے بجنے شروع ہو گئے کیونکہ لوگوں نہ دیکھا کہان کے بادشاہ اور وزیر اعظم کا دماغ درست ہو گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…