دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات اور سیاحوں کے پسندیدہ ترین شہروں کی بڑی تعداد مغربی اور خصوصاً یورپی ممالک میں واقع ہے لیکن ان سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران سب سے زیادہ رقم لٹانے والے شہری سعودی عرب کے ہیں۔
سعودی شہری ہر سال سیاحت پر تقریباً 80 ارب ریال (تقریباً 2147 ارب پاکستانی روپے) خرچ کرتے ہیں اور سعودی شہریوں کا سیاحت پر خرچ مغربی ممالک کے شہریوں کی نسبت تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔ حالیہ اندازوں کے مطابق ہر سال تقریباً 45 لاکھ سعودی شہری سیاحت کیلئے جاتے ہیں۔ یہ سیاح عموماً مغربی ممالک یا متحدہ عرب امارات اور خصوصاً دبئی کا رخ کرتے ہیں کیونکہ مملکت میں سیاحت کی صنعت تاحال پھلنے پھولنے کے ابتدائی مراحل میں ہے۔
سعودی شہری ہر سال 80 ارب ریال سیاحت پر خرچ کرتے ہیں
29
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں