اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

زہریلی گیس کے استعمال کے سو برس

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک صدی قبل جرمنوں نے پہلی مرتبہ زہریلی گیس کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا تھا۔ خندقوں میں بیٹھے فوجی اس بات سے بالکل بے خبرتھے کہ سبز اور پیلے رنگ کے بادل ان کی جانیں لے لیں گے۔ اپریل 1915ءمیں جرمن فوج کی طرف سے بیلجیم کے کھیتوں میں ٹنوں کے حساب سے کلورین گیس استعمال کی گئی تھی۔ تاریخ میں اتنی بڑی سطح پر زہریلی گیس کا بطور ہتھیار یہ اولین استعمال تھا۔ اس زہریلی گیس کے بادل تو جلد ہی ختم ہو گئے تھے لیکن اس کے اثرات آج بھی باقی ہیں۔آج سے ایک سو برس پہلے اپنی خندقوں میں بیٹھے فوجی اس بات سے بالکل ہی بے خبر تھے کہ اچانک ان کے سروں پر چھا جانے والے سبز اور پیلے رنگ کے بادل ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیں گے۔ تاریخ دان پیٹر ٹروغ کہتے ہیں، ”وہ بالکل ہی لاعلم تھے کہ ان کی طرف کیا چیز آ رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر تو اسی وقت دم گھٹنے سے مر گئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہونے والا نفسیاتی اثر اس سے بھی زیادہ تباہ کن تھا۔“پہلی عالمی جنگ کے دوران بیلجیم کے شہر اِیپرس کے مضافات میں جرمن فوج نے کلورین گیس کے چھ سو سلنڈر استعمال کیے تھے۔ کہنے کو تو اس واقعے کو پوری ایک صدی ہو چکی ہے لیکن اِیپرس کے مقامی باشندوں کے لیے جنگ اب بھی ان سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔

03

ابھی تک وہاں زمین سے سالانہ ایسے سینکڑوں دھاتی شیل ملتے ہیں، جن میں جنگ کے دوران استعمال کے وقت زہریلے کیمیائی مادے بھرے گئے تھے۔بیلجیم کی فوج میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل گائے ڈی ڈَیکر کا جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی اب بھی یہاں روزانہ کا معمول ہے۔“پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمن فوج اور اس کے خلاف لڑنے والی اتحادی فورسز مسلسل اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر اِیپرس پر قبضے کے لیے لڑتی رہی تھیں۔ 1914ء کے اواخر تک فریقین ایک دوسرے کو شکست دینے میں مسلسل ناکام ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقوں کے بارے میں سوچا گیا تھا۔ اس دور کے ایک سائنسدان فرٹس ہابر نے جرمن کمانڈروں کی اس عمل میں مدد کی کہ زہریلی گیس کو دشمن کے خلاف آزمایا جائے۔ حالانکہ 1907ئ کے ہیگ کنونشن میں اس گیس کا استعمال ممنوع قرار دیا جا چکا تھا۔ ا±سی دور میں فرانس نے بھی اپنے اگلے محاذوں پر دشمن کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا تھا لیکن یہ گیس 150 ٹن کلورین کے مقابلے میں تو کچھ بھی نہیں تھی۔آج بدھ بائیس اپریل کے روز بلیجیم میں اس گیس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بیلجیم میں یہ یادگاری تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی جبکہ بیلجیم کے بادشاہ فِلیپ خصوصی طور پر اِیپرس کے کھیتوں میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا انعقاد کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف انتہائی سرگرم عالمی تنظیم کی طرف سے کیا گیا ہے۔ آج اِیپرس میں پیش آنے والے واقعات کے ایک صدی بعد بھی یہ تنظیم کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود دنیا میں وقفے وقفے سے کہیں نہ کہیں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ابھی تک دیکھنے میں آتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…