8:برسلز دودھوں نہایا گیا:

فرہاد کا شیریں کے لئے دودھ کی نہر کھودنے کی کہانی تو آپ نے سن رکھی ہوگی لیکن 2009ء میں بیلجیئم میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں میں کمی کے خلاف پہلے تو شہر کو دودھ میں نہلا دیا‘بات نہ بنی تو دوران احتجاج پولیس اہلکاروں پر بھی دودھ کی دھاریں برسائی گئیں ۔
9:برہنہ رہنا ہی بہترہے:

جانوروں کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیم پیٹا (پیپلز فار دا ایتھی کل ٹریٹمنٹ آف اینملز)کے ارکان نے فر (جانوروں کی کھال)کے استعمال کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے خون سے تر جانوروں کی مصنوعی کھالیں اٹھا کر نعرے لگائے کہ جانوروں کے فر سے بنی گئی اشیاء استعمال کرنے سے برہنہ رہنا بہتر ہے۔
10:انوکھی واک:

ٹورنٹو پولیس کے کانسٹیبل مائیکل سانگیویٹی نے ریپ کے واقعات میں روک تھام کے حوالے سے یونیورسٹی طالبات کو لباس کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ کیا دیا‘ وہ بھڑک اٹھیں بطور احتجاج مختصر لباس میں ٹورنٹو کی گلیوں میں مارچ کیا۔ اور پولیس کانسٹیبل کو اپنی تجاویز اپنے پاس ہی رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ لو ۔۔۔ کر لو۔۔۔ بات۔



















































