اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے۔اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیںبھی بند رہیں گے۔