پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

عرب امارات، عید پر فضائی کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی 6روزہ تعطیلات کے دوران فضائی کرائے میں تقریبا 300فیصد تک اضافہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات میں سفر کے منصوبے بنانے والے رہائشیوں کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس وقت فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو عید قرباں پر اپنے پیاروں کیساتھ منانے اور بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،اب انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہریوں نے اپنے پلان ہی منسوخ کر دیئے ہیں۔دبئی سے چھٹیوں کے مشہورمقامات اور جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے پرواز کرنے کا ارادہ رکھنے والے رہائشی ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں،اپنے خاندان کے ہمراہ عیدلاضحی منانے کے خواہشمند افراد اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔کیوں کہ پچھلے مہینے 1100 درہم کے آس پاس ملنے والا ٹکٹ اب براہ راست پرواز کے لیے 2600 درہم تک بڑھ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…