بیپر جوئے سے پاکستان کے 11اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، عالمی ادارہ صحت

15  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے سے پاکستان کے 11اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔عالمی ادارہ صحت نے سمندری طوفان بپرجوئے کے حوالے سے رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوادی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے اور اس کی شدت کیٹیگری تھری میں داخل ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ طوفان بپرجوئے سے پاکستان کے 11اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، اور ایک لاکھ کے قریب افراد کا انخلا ہو گا، اور اب تک ساحلی پٹی سے 70ہزار سے زائد افراد کا انخلاء کرایا جاچکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق طوفان کیٹی بندر، بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں محکمہ صحت کا اضافی عملہ تعینات ہے،

9ہائی رسک اضلاع میں 300ریسیکو 1122کے اہلکار بھی تعینات ہیں، اور ان اضلاع میں اضافی 80ایمبولینسز بھجوائی گئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی کے اضلاع ملیر، کورنگی اور کیماڑی میں 75ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جب کہ ڈبلیو ایچ او نے سمندری طوفان کیلئے اسٹریٹجک ہیلتھ آپریشنل سنٹر قائم کر دیا ہے، جو صبح 8سے رات 8بجے تک کام کرے گا، جب کہ آپریشنل سینٹر اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…