کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہرکردیا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے دوبارہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور رپورٹ میں دیوالیہ ہونے کی اصل وجہ آئی ایم ایف پیکیج نہ ملنا، روپے کی قدر اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی قرار دی گئی ہے۔
موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ 6.7 ارب ڈالر کے پروگرام پر بات چیت کا آغاز نہیں کر سکا ہے، پاکستان 30 جون کو ختم ہونے والا موجودہ پروگرام بھی نہیں چلا پائے گا۔موڈیز نے اپنی رپورٹ میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کے بغیر اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔