پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

غیرت مند تھے جو گھنائونی ویڈیو کے سبب دنیا ہی چھوڑ گئے، عامر لیاقت کی پہلی برسی پر بشری اقبال کا ٹوئٹ

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف میزبان، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشری اقبال نے مرحوم عامر لیاقت کی پہلی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔عامر لیاقت کی وفات کو ایک سال گزر گیا ہے، گزشتہ سال 9 جون کو عامر لیاقت اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے

عامر لیاقت کی وفات کی خبر نے سب ہی کو غمگین کر دیا تھا۔عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ، اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کچھ دیر قبل سابق شوہر کی یاد اور ان کی پہلی برسی سے متعلق ٹوئٹس کیے ہیں۔بشری اقبال کا اپنے ٹوئٹس میں لکھنا ہے کہ ایک ہنستا بولتا انسان کیسے اس دنیا کی بے حسی کی نذر ہوگیا، غیرت مند تھے جو اس دنیا کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور روتے روتے اس گھنانی ویڈیو کی وجہ سے اتنے ڈپریشن اور اذیت میں آئے کہ دنیا ہی چھوڑ گئے، اتنا آسان نہیں کسی کی عزت اور جان سے کھیل جانا، اللہ کی پکڑ سخت ہے۔بشری اقبال نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج عامر لیاقت مرحوم کی پہلی برسی ہے، ایک سال گزر گیا یہ دکھ اب بھی اتنا ہی تازہ ہے جیسے 9 جون 2022 کو تھا۔ ان کی تکلیف اور اذیت کے ذمہ داران کو سزا ملے یہ کڑی کوشش اب بھی جاری ہے اور جاری رہے گی جب تک عامر کو انصاف نہیں مل جاتا، سب سے بڑی عدالت کا سامنا تو باقی ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت اور بشری اقبال کی بیٹی دعا عامر نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر کراچی کی عدالت میں تاحال کارروائی جاری ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…