اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہو جائینگے، آصف زرداری

datetime 7  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں،سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے ،میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے،

ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے،ان شاللہ ملکی معیشت کو سنبھالوں اور زر مبادلہ ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری،قائمقام صدر وسطی پنجاب رانا فاروق سعید،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،احمد جواد فاروق رانا،فیصل میر،تسنیم قریشی،اسلم گل،جمیل منج،آصف بشیر بھاگٹ،مہر غلام فرید کاٹھیا،عمران نول اور دیگر ڈویژنل صدور و ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبر کریں، صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں،سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے ۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے،ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے،ان شا اللہ ملکی معیشت کو سنبھالوں اور زر مبادلہ ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا۔آصف زرداری نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے۔

آصف زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جن کو سیاست نہیں آتی ،ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا،اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔ایک اور موقع پر آصف زرداری نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے،یہ تبھی ہوں گے جب میں کرائوں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…