لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر ہم سب دکھی ہیں، جس کو مسیحا مانا اس کا بھیانک چہرہ سامنے آیا۔ایک انٹرویومیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین اپنی اہلیہ کو مرشد کہتے ہیں، ہر کام مرشد کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے، مرشد اپنے نتائج حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار تھی۔