جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملکی بقاء کیلئے مضبوط فو ج کا ہونا نہایت ضروری ہے،عبد اللہ حمید گل

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبد اللہ حمید گل نے کہاہے کہ ملکی بقا ء کیلئے مضبوط فوج کا ہونا نہایت ضروری ہے،9مئی کے واقعہ پر ہر محب و طن پاکستانی دکھی اور غمگین ہے یہ واقعہ کسی صور ت نہیں ہونا چاہیے تھا،پوری پاکستانی قوم 9مئی کے واقعات میں ملو ث کرداروں کو سر عام پھانسی پر چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں کے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کی تنصیبات اور جناح ہائوس جیسی عمارت پر حملہ کیا ۔ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے، جو لوگ بھی اس گھنائونے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور ریاست پاکستان کی تنصیبات کو احتجاج کے نام پر نشانہ بنانے والے انجانے میں غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے تھے ، پاک فو ج کے جوانو ں نے حملہ کرنے والو ں پر گالی نہ چلا کر ملک د شمنو ں کے ملک میں خانہ جنگی کرانے کے عزائم خاک میں ملا دیئے جس پرہم پاک فوج کے صبرو تحمل پر انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…