پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا

datetime 3  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے وریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں تاہم میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔سابق بھارتی بیٹر نے کہاکہ04-2003 میں وہ 8 رنز فی اوور کی ایوریج کیلئے کہتے تھے فکر نہ کر ہم آرام سے بنا لیں گے،

10 اوورز میں 80 رنز بنانے کے لیے دوسری ٹیمیں اور کھلاڑی گھبرا جاتے تھے تاہم وہ (انضمام الحق) کہتے تھے بن جائیں گے فکر مت کرو۔خیال رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39 اعشاریہ 52 کی اوسط سے 11739 رنز اسکور کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…