پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گریجویشن پر بیٹی کو گلے لگانے والے بزرگ سعودی کی ویڈیو وائرل

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک طالبہ کی گریجوایشن کی ڈگری لینے کے موقعے پر اس کی والد کی طرف سے بیٹی کو خوشی سے لگے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے گریجویشن کرنے والی لڑکی کو مبارک باد پیش کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے والد کی طرف سے خوشی کے اظہار کو والد کی پدرانہ شفقت کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں موجود بزرگ سعودی شہری نے بیٹی کو مبارک باد دینے کے لیے گل دستہ تھام رکھا تھا۔ انہوں نے بیٹی کو گل دستہ پیش کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بزرگ شہری کے اس اقدام کی تعریف کرنے نے ساتھ ساتھ گریجویشن کرنے والی سعودی لڑکی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ بزرگ بڑے باپ ہوتے ہیں اور بیٹی باپ جیسی ہی نظر آتی ہے، چاہے وہ کتنی ہی بوڑھی کیوں نہ ہو۔ایک اور نے مزید کہا کہ باپ اپنی بیٹی کی طاقت میں طاقت، اس کی استقامت میں ثابت قدمی اور ہر قدم پر اس کا حامی ہوتا ہے۔ اسے پیار سے گلے لگاتا ہے اور اسے پوری گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھاتا ہے۔سعودی جامعات، صنعتی اداروں، کالجوں اور اسکولوں میں اس وقت تعلیمی سال کے اختتام کے قریب طلبا کی گریجویشن کے کانوکیشن منعقد ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…