پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے عوام کی سفری دشواریاں آسان بنانے کے لئے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس کی نان اسٹاپ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ کرن شیخ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے میمبر منیر میمن، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس جاوید علی مہر، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، این آر ٹی سی حکام شعیب احمد، عبدالشکور آرائین اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی سفری دشواریوں کو کم کرنے کے لئے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس کی سروس شروع کی جائے۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر منیر میمن اور ڈی آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس جاوید علی مہر نے لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں، لیاری ایکسپریس وے پر ابتدائی طور پر ٹیسٹ بس چلانے اورلیاری ایکسپریس وے پر بس سروس شروع کرنے کے حوالے سے سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے، اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا اور سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کیں کہ 11 جون تک ٹیسٹ بس سروس اور سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…