منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں مفت آٹا سکیم میں مبینہ کریشن کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)رمضان المبارک میں مفت آٹا سکیم میں مبینہ کریشن کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا،نیب نے ساڑھے چار کروڑ تھیلوںکی فراہمی کا فلور ملرز سے تحریری ریکارڈ مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر کا دوبارہ دورہ کیا ۔

نیب نے پنجاب بھر کی 11سو فلور ملز سے رمضان بازار میں مفت آٹا فراہم کرنے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،نیب نے لاہور کی 85فلور ملز کا گیٹ پاس سمیت ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے چار گھنٹے انوسٹی گیشن کی ۔نیب کی تین رکنی ٹیم کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کرنے کے بارے مرکزی چیئرمین فلور ملز عاصم رضا اور پنجاب کے چیئرمین افتخار مٹو نے بریفنگ دی ۔نیب کی ٹیم کو بتایا گیا کہ فلور ملرز نے آٹے کے ٹرک محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گیٹ پر فراہم کئے ۔محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی کی اور ملز نے گندم پسائی کی،روزانہ آٹے کے ٹرک ملز گیٹ پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کئے جاتے، مفت آٹا سکیم کی ڈسٹری بیوشن میں فلور ملرز کا کوئی کردار نہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ فلور ملز نے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے مہلت مانگ لی ہے ، نیب نے ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے فلور ملز کو9 جون تک کے لئے وقت دیا ہے ۔ نیب کے مطابق فلور ملز مالکان سے طلب کردہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فلور ملز ایسویسی ایشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 9جون تک تمام ریکارڈ فراہم کردیں گے ،فلور ملز سے ریکارڈ اکٹھا کرنے کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…