اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 2سابق ایم پی ایز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)9مئی کے بعد تحریک انصاف کو چھوڑ نے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا، فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 2سابق ایم پی ایز سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان، سابق ایم پی اے چوہدری علی اختر سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین کے چھوٹے بھائی ہیں، تفصیلات کے مطا بق 9مئی کے بعد تحریک انصا کو چھوڑنے کا سلسلہ جا ری

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چو دھری علی اختر،شکیل شاہدفیصل آبا د سے لا رڈ میئر رانا زاہد محمو د،فیصل آبا د چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر تحریک انصا ف بزنس فورم کے رہنما احتشا م جا وید،رانا اسرار ااور دیگر ساتھیو ں سمیت پر یس کا نفرنس کے دورا ن 9مئی کے واقعات کی مذمت کر تے ہوئے پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اظہا ر کیا، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سا بق ایم پی اے چو دھری علی اختر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلق اچھا رہا مگر پا ک فو ج مقدم ہے،9مئی کو جو ہوا،اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے،بہت اچھا وقت پی ٹی آئی کے ساتھ گزرا،ہمیں کو ئی گلہ شکوہ نہیں،لیکن جو چھوٹے لیول کے سیاست دان ہو تے ہیں یاضلع لیول کے سیاست دان ہوتے ہیں،ہماراکبھی کوئی عسکری مائند نہیں ہوتا کے کسی سے لڑے جھگڑے نہ ہی ہمیں اس طرح کی کوئی تربیت ملی اور نہ ہی کوئی ایسا کام کیا 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ آپ سب جا نتے ہیں،وہ ہمارے لئے ایک حیرانگی والی بات تھی کہ یہ کیا ہوا ہے نہ ہی ہمیں اس طرح کی تر بیت ہمارے گھروں سے ملی ہے نہ ہی پو لیٹیکل پارٹی نے آج تک ایسی کو ئی تربیت کی، انہو ں نے کہا کہ میں خو د ایک ایسی فیملی سے ہو،جس میں سارے آرمی سے لو گ ہیں میرے بھا ئی ریٹائر ڈکر نل ہے ہمیں یہ دکھ ہوا کہ جنا ح ہا ئوس کے گھر پر حملہ ہوا اور دو تین جگہ پر حملہ ہوا،

ہم نے اس کے بعد پریشانی کی حالت میں رہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے کیو نکہ ہمارا پارٹی سے تعلق تھا اور اب اسے چھوڑنا یا اس کے ساتھ تعلق رکھنا ایک لمحہ فکریہ تھا ہم سب نے مل کر ایک ایسا فیصلہ کیا کہ آرمی کی سا خت بھی بحا ل رہے اور کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں فو ج نہیں ہے تو یہ ملک چلا نا مشکل ہو جا ئے گا اس کی سپورٹ کرنا ہمارا فرض ہے

اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تحریک انصا ف سے لا تعلقی کا اظہار کر تے ہیں ہم اپنی فو ج کے ساتھ کھڑے ہیں،علاوہ ازیں پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد میں تحریک انصاف کا صفایا ہوچکا ہے۔2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شہر کے چار حلقوںمیں سے تین ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے فیص اللہ کمبوکا اور شیخ خرم شہزاد،راجہ ریاض احمدخیر باد کر چکے ہیں

جبکہ 9مئی سے قبل ہی راجہ ریاض احمد، نواب شیر ویسر،عاصم نذیز، اجمل چیمہ تحریک انصاف کو چھوڑ چکے تھے۔ فیصل آباد کی حد تک میاں فرخ حبیب میاں خیال کاسترو،’ لطیف نذر گجر’ ساہی برادران باقی بچے ہیں۔جنہوں نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی۔ روزانہ درجنوں کی تعدادمیں لوگ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں

ماضی قریب میں پاکستان تحریک انصاف کے لئے اپنے ذاتی ہوائی جہاز سمیت خدمات دینے والے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے راجہ ریاض احمد کے ساتھ بھی ان کے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…