جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کا میڈیکل رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹرز کو بھی 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹ تیار اور جاری کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی قانونی نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کی منظوری سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا،نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹہ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر رضوان سے جعلی اور من گھڑت میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر 10 ارب روپے کے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔نوٹس کے متن کے مطابق ڈاکٹر رضوان عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور قومی و بین الاقوامی میڈیا میں نشر کریں، پروفیسر ڈاکٹر رضوان 14روز میں معافی مانگیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر رضوان کے خلاف ہتک عزت، دیگر دیوانی اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔عمران خان کے نوٹس کے متن کے مطابق جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجراء پر ڈاکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…