منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی پر “ختم” دلانے کی دعوت دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (این این آئی)اوکاڑہ میں پولیس نے بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی دعوت پر نوعمر مداح کو حراست میں لینے کے بعد معافی مانگنے پر رہا کردیا۔پوسٹ میں ملک شرجیل نامی لڑکے نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے سالانہ ختم کی تقریب منعقد کرنے اور اس پر ہوائی فائرنگ کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ سال 29 مئی کو بھارت میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے مداح نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ملزم نے سدھو مواسے والا کے سالانہ ختم دلوانے کا اعلان کیا۔پولیس نے بتایا کہ متذکرہ بالا پوسٹ وائرل ہوتے ہی اوکاڑہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا، انکوائری کرنے پر انکشاف ہوا کہ ملزم میٹرک کا طالب علم ہے جس کی عمر محض 15 سال کے لگ بھگ ہے۔ملزم ملک شرجیل نے بتایا کہ اس نے یہ پوسٹ صرف شرارت کے ارادے سے کی تھی اور درحقیقت اس کا اِس طرح کی کسی سرگرمی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اس نے اس حوالے سے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی طلب کی۔ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اْن کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا اور یہ کہ اس کی غلطی کم عمری اور نادانی کا نتیجہ تھی۔پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ملزم کی کم سنی اور اس کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سے محتاط رہنے کی تنبیہ کے ساتھ رہا کر دیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…