منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ،عمران خان کو پھر بلاوا آگیا

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکازنوٹس پرتحریک انصاف کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری مہلت دے دی۔چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دئیے آئندہ سماعت پردلائل نہ دیئے تو موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پرفیصلہ سنا دیں گے

چھ جون کی سماعت میں عمران خان کو بھی طلب کرلیا گیا ۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت ہوئی،اس دوران پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے اس طرح تو الیکشن کمیشن میں پیشی کا پھر کسی کو وقت نہیں ملے گا، گزشتہ سماعت پر بھی انور منصور کی مرضی کی تاریخ دی گئی تھی، اب آپ کی مرضی کی تاریخ دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیس اگست کو کیس شروع ہوا، دس ماہ بعد بھی کیس کی سماعت شروع نہیں ہوسکی،اس طرح کام نہیں چلے گا،خود پیش نہیں ہوسکتے تو کم ازکم جواب تو جمع کرا دیں۔معاون وکیل نے بتایا کہ نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار روپوش ہیں اور دفاتر بند ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے اس طرح تو پھر عام انتخابات کے بعد تک سماعت ملتوی کردیتے ہیں،آئندہ سماعت پر دلائل نہ دئیے تو موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دینگے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوبھی طلب کرلیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…