اوتھل (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم رفیق چنا نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم رفیق چنا نے عوامی پریس کلب بیلہ میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی اور مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔