لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والے صرف چند ارکان کو (ن) لیگ میں شامل کیاجائے گا۔ایک سینئر لیگی رہنما نے کہا ہے کہ پنجاب کے90فیصد حلقوں میں پرانے لوگوں کو ہی پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا ، جن حلقوں میں ضروری سمجھا گیا صرف وہیں پر ہی پی ٹی آئی چھو ڑنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔سینئر لیگی رہنما کے مطابق جہانگیرترین گروپ کو بھی یہی کہاگیا ہے کہ سب کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جواب کے بعد ترین گروپ نے نئی پارٹی بنانے یا کسی جماعت میں شمولیت پرمشاورت شروع کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگرمنحرف گروپس بھی مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دیگر آپشنز پر غور کر رہے ہیں ۔