منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

9 مئی حملوں کی منصوبہ بندی، عملدرآمد پر عمران خان کے خلاف کارروائی فوجی عدالت میں ہوگی، رانا ثنااللہ

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف9مئی کو پیش آنے والے واقعات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر کارروائی فوجی عدالت میں ہوگی، اس سارے فساد کا تخلیق کار وہ خود ہے،اگر وہ ملزم نہیں ہے تو اور کون ہے

اس کے ثبوت موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں اپنی گرفتاری سے قبل ہی ذاتی طور پر فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان دعووں کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت بھی موجود ہیں۔ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ یہ دلیل کیسے بنتی ہے کہ وہ جیل میں تھا جبکہ سارا کچھ کرنے والا وہ تھا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے جو نعرہ لگایا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کے اوپر انہوں نے جو پیش بندی،منصوبہ بندی اور تیاری تھی وہ ساری عمران خان کے حکم پر تھی اور اس نے یہ سارا کروایا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس سارے فساد کا تخلیق کار وہ خود ہے،اگر وہ ملزم نہیں ہے تو اور کون ہے، اس کے ثبوت موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ دستاویزی شکل میں بھی ہے،ٹوئٹس پر بھی ہے،پیغام دیتے رہے ہیں ہر جگہ سے یہ چیز ملتی ہے، یہ سارا کچھ وہ طے کر گئے تھے کہ کس نے کیا کرنا ہے اور کہاں کرنا ہے، اسٹریٹجی کیا ہوگی، کس کی کس جگہ ڈیوٹی ہوگی، یہ سارا کچھ پہلے سے طے شدہ تھا۔رانا ثناء اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کے خلاف کارروائی فوجی عدالت میں ہوگی تو انہوں نے جواب دیاکہ جی بالکل،کیوں نہیں چلے گا، جو انہوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور اس پر عمل کروایا تو یہ میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل فوجی عدالت کا کیس ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…