لاہور( این این آئی)ملک بھر میں ایک لاکھ 89 ہزار سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت اربوں روپے میں بنتی ہے ۔ایک سال کے دوران سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔وزارت توانائی کی دستاویز ات کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 89ہزار سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔سرکاری ملازمین نے سالانہ تقریباُ35کروڑ یونٹس سے زائد مفت بجلی استعمال کی جس سے قومی خزانے کو 8ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال سے یہ رقم ماہانہ 99کروڑ اور سالانہ ساڑھے 11ارب سے بڑھ جائے گی۔