منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) فرانس کے فٹبال اسٹار کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص قمیض شلوار پہن کر کسی عوامی اجتماع میں شریک ہے جس کی شکل فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ کو idcaleem نامی انسٹاگرام صارف نے کچھ ہفتے قبل شیئر کیا تھا جس کے ابتک ایک کروڑ ویوز اور دس لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں۔ویڈیو میں ایمباپے کے ہم شکل شخص کے عقب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اندرون سندھ یا پاکستان کے ہی کسی علاقے کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایمباپے نے اپنے فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر جئے سندھ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایمباپے کا لاہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چیز کی سیکنڈ کاپی مل جاتی ہے۔ایک صارف نے پاکستان کی سیاست میں سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے سابق صدر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آصف زرداری نے ایمباپے کو خرید لیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…