جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ووٹ صرف عمران خان کا ہے، کوئی ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا ، سابق وزیر کا صحافی کو جواب

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر اسد عمر نے صحافیوں کے کچھ سوالات کے جوابات دئیے، کچھ کے گول مول جواب دئیے اور کچھ کے ٹال گئے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ پارٹی میں کوئی فعال کردار ادا کریں گے۔اسد عمر نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ووٹ صرف عمران خان کا ہے، کوئی ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا

صبح سے تیسری عدالت میں پیش ہوا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ لاہور جا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقات کریں گے؟اسد عمر نے جواب دیا کہ جی شاید! ممکن ہے کہ عمران خان سے ملاقات کر لوں۔صحافی نے دریافت کیا کہ جب پی ٹی آئی پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکی ہے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟اسد عمر نے اس بات کا جواب ٹال گئے اور کہا کہ اس پر کسی دن آرام سے تفصیلی بات کریں گے۔صحافی نے پوچھا کہ جو بھی پریس کانفرنس کرتا ہے کہتا ہے کہ دبائو نہیں ہے، اس پر کیا کہیں گے؟اسد عمر نے جواب دیا کہ جو کہہ رہے ہیں آپ ان سے پوچھیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا ایک جیسا اسکرپٹ لکھا گیا جو ایک جیسی بات کر رہے ہیں۔اسد عمر نے جواب میں کہا کہ میرے حوالے سے آپ ایسی بات نہیں کر سکتے، میری پریس کانفرنس مختلف تھی، بھٹو صاحب پر جب مشکل وقت آیا تھا تب باقی لیڈر کہاں گئے تھے؟ پیپلز پارٹی میں کوئی نہیں بچا تھا، مسلم لیگ (ق )نے جب 2002ء میں حکومت بنائی تھی اس میں سارے مسلم لیگ (ن )والے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ بابر اعوان نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے لوگ واپس جا رہے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟اسد عمر نے کہا کہ آپ جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں، جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے صحیح کیا یا غلط، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو سیاسی مخالف ہے اسے انتقام کا نشانہ بنایا جائے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو قانون توڑتا ہے اسے سزا ہونی چاہیے۔صحافی نے دریافت کیا کہ حالات کب بہتر ہوں گے؟اسد عمر نے جواب دیا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ آ گئی ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی ہے جو شدید مشکلات کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…