لاہور (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں میں آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے جو بھی پارٹی کا نام ہو گا وہ مشاورت سے ہی رکھا جائے گا۔ایک انٹرویومیں عون چودھری نے کہا کہ چند ہی دنوں میں جماعت کے نام کا اعلان کر دیں گے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے دفاع کرنا بڑا مشکل ہے، پنجاب سے بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری، امین اسلم کا جہانگیر ترین سے بڑا اچھا تعلق ہے، فواد چودھری تحریک انصاف میں رہتے ہوئے بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں رہتے تھے، سینئر لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنے گی جو فیصلہ کریں گے پارٹی میں کون کون شامل ہو گا۔