منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جی ایچ کیو حملہ،12ملزمان کے فوجی عدالت میں ٹرائل کی درخواستیں منظور

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ پرحملے میں ملوث12 ملزمان کو فوجی عدالت میں ٹرائل کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی درخواستیں منظورکرلیں ۔

راولپنڈی کے تھانہ اراے بازاراورسول لائنزمیں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں گرفتار ملزمان کی حوالگی کی درخواستیں دوملٹری کمانڈنگ افسران نے دائرکی تھیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے 12حملہ آور ملٹری کمانڈنگ افسران کے حوالے کرنے کا بڑا حکم دیتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو حکمنامہ جاری کردیا۔تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں جاری حکم نامے کے مطابق اڈیالہ جیل میں موجود ملزمان علی حسین، لعل شاہ، شہریار ذوالفقار،حسین،نادر اور فرہاد خان کو کمانڈنگ آفیسر فرحان نذیر قریشی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں گرفتار ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان،محمد عبداللہ،راجہ دانش اور اسود کو کمانڈنگ آفیسر محمد یاسر نواز چیمہ کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری ہوا ۔یاد رہے کہ گرفتار ملزم محمد ادریس میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں گریڈ 11کا ملازم ہے،جسے پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے برطرف بھی کیا جا چکا ہے ۔عدالتی حکم کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ3،7، 9اور آرمی ایکٹ کی دفعہ ٹو ون ڈی کے تحت جرم کے مرتکب ہوئے ، ان کا مقدمہ صرف فوجی عدالت میں ہی چل سکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…