اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا موثرعلاج ممکن

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سمیت نو ترقی پذیر ممالک میں جاری ایک سالہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دماغ میں رگ پھٹنے اور جریانِ خون کے بعد بھی مریضوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہی طریقہ ہرسال لاکھوں افراد کی جان بھی بچا سکتا ہے۔ممتاز طبی جریدے لینسٹ میں شائع ایک رپورٹ میں اسے انٹریکٹ تھری نامی یہ ایک بنڈل تھراپی ہے۔

اس طریقے سے بالخصوص غریب اورترقی پذیرممالک میں دماغ میں خون کے بہا والے فالج یا برین ہیمیریج کے مریضوں کو نہ صرف مثر علاج میں مدد ملے گی بلکہ پہلے برس ان کی اموات بھی کم کی جاسکتی ہے۔فالج دو طرح کے ہوتے ہیں، اول دماغ کی کسی باریک رگ میں خون کا لوتھڑا پھنس جاتا ہے اور بقیہ حصوں کو خون سمیت آکسیجن کی رسائی رک جاتی ہے دوم بلڈ پریشر بڑھنے سے رگ پھٹ جاتی ہے اور خون دماغ کے اندر رِسنے لگتا ہے۔ اگرچہ برین ہیمریج کے واقعات دوسرے قسم کے فالج کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں لیکن ان میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔اس تجرباتی عمل کا خلاصہ یہ ہے کہ جن افراد کو بنڈل تھراپی دی گئی تھی ان میں بقیہ کیمقابلے میں 14 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ تحقیق کی نگرانی کریگ اینڈرسن نے کی جودی جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ سے وابستہ ہیں اور ساتھ میں چلیِ بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، میکسیکو، برازیل اور دیگر ممالک شامل تھے۔ پاکستان سے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ماہرین بھی اس میں شامل تھے۔

انٹرایکٹ تھری طریقے میں چند اہم باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اول اس میں مریض کے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ دوم خون میں شکر کی مقدار کو بھرپور انداز میں کم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سوم خون کے لوتھڑوں کو گھلانے والی ابنارمل ادویہ کو زائل کیا جائے۔ماہرین کے مطابق یہ ایک سادہ، کم خرچ اور مثرطریقہ ہے جسے ہر جگہ آزمایا جاسکتا ہے۔ انٹرایکٹ تھری پرعمل کرنا بہت آسان ہے۔ اسی طرح خون میں گلوکوز کی سطح نارمل رکھ کر بھی فالج کی اس قسم کے خطرناک اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…